Disable Preloader

Latest News

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جناب علی آمین گنڈا پور کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخوا کی جانب سے مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ اس سلسلے میں سیکرٹری اوقاف جناب عنایت اللہ وسیم نے عیدگاہ پشاور سبزہ زار میں انجیر کا پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔