سیکرٹری اوقاف جناب عنایت اللہ وسیم صاحب نے آج صوبائی اسمبلی میں گورو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر منعقدہ کیک کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔
یہ تقریب رکن صوبائی اسمبلی گُرپال سنگھ کی جانب سے منعقد کی گئی، جس میں صوبے بھر سے تمام اقلیتی نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اقلیتیں پاکستان کے وفاق اور خصوصاً خیبر پختونخوا کا ایک لازمی اور محترم جزو ہیں۔ حکومت اور اسمبلی ان کے حقوق کے تحفظ، مذہبی آزادی اور مساوی مواقع کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے گُرپال سنگھ ایم پی اے کو اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور تمام شرکاء کو گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی مبارکباد دی۔
