Disable Preloader

Latest News

محکمہ اوقاف، حج، مذہبی واقلیتی امور خیبرپختونخوا کی زیر اہتمام 28جون 2024 کوای کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی اوراپنے مسائل اور تجاویز پیش کئے۔ کھلی کچہری میں محکمہ اوقاف کے تمام متعلقہ افسران موقع پر موجود تھے۔کھلی کچہری کا آغاز آن لائن جمع کئے گئے سوالات اور شکایات سے کیا گیا۔آن لائن کھلی کچہری محکمہ اوقاف کی آفیشل فیس بک پیج پر لائیو نشر کی گئی جہاں عوام نے بذریعہ ای میل، ٹیلیفون اور فیس بک کے ذریعے اپنی شکایات اور مسائل محکمے کے سامنے رکھے ۔ ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف محمد شیراز نے موقع پر ہی عوامی شکایات کے ازالے کے لئے احکامات جاری کئے ۔ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف نے فیس بُک لائیو کے ذریعے تمام سوالات کے جوابات دئیے اور شکایات کےبروقت ازالے کیلئے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد عوام کو خدمات کی فراہمی مزید بہتر بنانی ہے۔