Disable Preloader

Latest News

آج مورخہ 7 اگست 2025 کو دفتر سیکرٹری اوقاف میں پارلیمانی سیکرٹری برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبرپختونخوا جناب سلطان روم کے ساتھ تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت وزیر اوقاف، حج و مذہبی امور جناب محمد عدنان قادری نے کی۔ اجلاس میں سیکرٹری اوقاف جناب عنایت اللہ وسیم، ایڈیشنل سیکرٹری جناب نورولی خان، اور محکمہ اوقاف کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران پارلیمانی سیکرٹری کو محکمہ کے دائرہ کار، زیر انتظام وقف جائیدادوں، اقلیتی امور، اور جاری و نئے ترقیاتی سکیموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محکمانہ اہداف اور مستقبل کی ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمانی سیکرٹری نے محکمے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت تمام منصوبوں کو شفافیت اور مؤثر حکمت عملی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔