وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی خصوصی ہدایت پر فوکل پرسن برائے اقلیتی امور جناب وزیرزادہ نے سوات کی سکھ برادری کیلئے 80 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے شمشان گھاٹ اور 60 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر و مرمت ہونے والے گوردوارے کا افتتاح کر دیا۔