Disable Preloader

Latest News

سیکرٹری اوقاف حج، مذہبی واقلیتی اُمور خیبر پختونخوا جناب عطا الرحمان صاحب کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ اوقاف سے متعلق مختلف انتظامی، ترقیاتی اور مالی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں درج ذیل امور زیر غور آئے: اجلاس کے دوران منارٹی اینڈومنٹ فنڈ کی موجودہ پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مستحق افراد تک سہولیات کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ صوبائی ایکشن پلان کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، جس میں مختلف اہداف کی تکمیل اور درپیش رکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں گرانٹ اِن ایڈ اور ترقیاتی منصوبوں کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی کہ فنڈز کے مؤثر اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے۔