سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی اُمور خیبر پختونخوا جناب عطاء الرحمان صاحب کی زیرِ صدارت محکمہ کی ماہانہ اے ڈی پی ریویو میٹنگ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں صوبہ بھر سے متعلقہ افسران نے شرکت کی اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی مجموعی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ میٹنگ میں مختلف اضلاع میں جاری اسکیموں کی کارکردگی، فنڈز کے بروقت استعمال، منصوبوں کی تکمیل کی رفتار اور درپیش انتظامی و تکنیکی مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے، شفافیت کو یقینی بنانے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ فیلڈ سطح پر مؤثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور پیش رفت سے متعلق رپورٹس باقاعدگی سے محکمہ کو فراہم کی جائیں۔
