Disable Preloader

Latest News

1200 سے زائد اقلیتی نوجوانوں کی مختلف فنون میں ٹریننگ مکمل کرلی گئی۔ پشاور ( )محکمہ اوقاف ، حج ، مذہبی و اقلیتی امور حکومت خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام " کیپیسٹی بلڈنگ اینڈ ایمپلائیبلٹی سکلز ٹریننگ پروگرام " کے تحت صوبہ بھر کے 1200 سے زائد نوجوانوں کو کمیونیکشن سکلز ، لیڈرشپ سکلز ، انٹرپرینوشب ، سی وی بنانے کی ٹریننگ ، انٹروویوز کیلئے ٹریننگ ، کیریئر کونسلنگ اور مقابلے کے امتحانات کی تیاری بارے ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ کا اہتمام پشاور ، سوات ، ایبٹ آباد ، چترال ، ڈی آئی خان ، کوہاٹ میں پروگرام کے تحت ٹریننگ کیمپ کروائے گئے ہیں ۔ جن میں ملک کے مایہ ناز ٹرینرز اور ماہرین نے نوجوانوں کو ٹریننگ دی۔ پروگرام کو دو مرحلوں میں منعقد کیا گیا ۔ ہر چھ روزہ ٹریننگ کیمپ میں مسیحی برادری ، ہندو مت ، سکھ مت اور دیگر اقلیتوں کے نوجوان مرد و خواتین شامل تھی چھ روزہ تربیتی کیمپ میں 80 سے زائد طلبہ و طالبات کا بیچ شامل کیا گیا تھا۔ ٹریننگ کیمپ میں شرکاء ، ٹرینرز اور سٹاف کیلئے طعام اور ٹریننگ ہال ، رہائش و دیگر بہترین انتظامات کئے گئے تھے ۔پروگرام کا مقصد اقلیتی برادری کے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ زندگی کے آغاز ، روزگار کے اصول ، موثر رابطہ کے طریقہ کار اور اپنی شخصیت کو نکھارنے اور بہتر انداز میں پیش کرنے کی مہارت حاصل کرنا تھا۔ ٹریننگ پروگرام کی اختتام پر پشاور میں سادہ و پروقار تقریب انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف تھے ان کے علاوہ سابق معاون خصوصی برائے اقلیتی امور وزیر ذادہ ، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف ، حج ، مذہبی و اقلیتی امور عبدالکبیر بھی تقریب میں شریک تھے۔
سابق معاون خصوصی وزیرذادہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوشاں ہے ۔ جس سلسلے میں صوبائی حکومت کئی اقدامات کرچکی ہے اور مزید اقدامات بھی لیے جائینگے۔ وزیرذادہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے مختلف نوکریوں میں اقلیتوں کیلئے کوٹہ مختص کیا ہے نوجوان ان سے فائدہ اٹھائے۔ وزیرذادہ نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت نے اقلیتی نوجوانوں ٹریننگ ، سکالرشپ پروگرام اور وضائف پروگرام شروع کیا ہے۔ تمام تعلیمی شعبوں میں اقلیتی برادری کے طلباء و طالبات کو سہولیات اور مواقع فراہم کررہے ہے۔ سابق معاون خصوصی وزیر ذادہ نے بہترین ٹریننگ پروگرام کے انعقاد پر کنسلٹنٹ لیزان کارپوریشن ، محکمہ اور نوجوانوں کو مبارکباد پیش کیا ۔ تقریب کے مہمان خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو اپنی کردار سازی پر کام کرنا ہوگا۔ اعلی کردار ہی شخصیت کو نکارتی ہے ۔ نوجوان اپنی تمام تر توجہ علم و دانش ، کردار سازی پر مرکوز کریں۔ اعلی کردار سے ہی کامیابی حاصل ہوسکتی ہے ۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا شعوری ارتقاع کیلئے ضروری ہے کہ علم حاصل کی جائے۔ ہمیں اپنی سوچ بدل کر تبدیلی لانا ہوگئی انسانی زندگی کا معیار بہتر بنانے کیلئے عمل کا حصول ضروری ہے۔ علم و دانش انسانی زندگی سہل بنائی جاسکتی ہے ۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ نوجوان اپنی زندگی کا رخ مقرر کریں انفرادی کردار سازی سے معاشرہ بہتر راہ پر گامزن ہوگا جس سے اجتماعی زندگی بہتر ہوسکے گی ۔ مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ رنگ ، نسل ، ذات پات ، زبان اور مذہب سے بالاتر ہوکر انسانی بنیادوں پر کام کرکے اپنی زندگی اور دنیا کو امن و ترقی کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ شخصیت کا معیار مال و دولت نہیں بلکہ اعلی کردار ہے۔ زندگی جدوجہد کا نام ہے نوجوان مقابلے سے نہ گھبرائے مقابلہ کرنے والوں کو ہی کامیابی ملتی ہے ۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء میں سرٹیفیکیٹ اور مہمانوں کو یادگاری شیلڈ پیش کئے گئے ۔