چیئرمین ون مین کمیشن، جناب ڈاکٹر شعیب سڈل نے محکمہ اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخوا کا دورہ کیا، جہاں سیکرٹری اوقاف، جناب عطا الرحمن نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیئرمین ون مین کمیشن کو حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود، سماجی تحفظ، معاشی استحکام، تعلیمی معاونت اور دیگر شعبوں میں شروع کیے گئے مختلف ترقیاتی منصوبوں اور اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اراکینِ صوبائی اسمبلی، متعلقہ افسران اور اقلیتی برادری کے نمائندہ افراد نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران اقلیتی برادری کو درپیش مسائل، ان کے حل کے لیے حکومتی اقدامات اور جاری منصوبوں پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ چیئرمین ون مین کمیشن نے اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے لیے حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور اس ضمن میں مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔
