Disable Preloader

Latest News

صوبائی وزیر برائے اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی امور خیبر پختونخوا جناب صاحبزادہ عدنان قادری اور سیکرٹری اوقاف جناب عطاءالرحمان کا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ہدایت پر مردان گوردوارے کا دورہ مردان: اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو، عبدالسلام آفریدی، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ مردان: صاحبزادہ عدنان قادری نے گزشتہ روز گوردوارے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کی۔ مردان: وزیر مذہبی و اقلیتی امور نے گوردوارے کے لیے 40 لاکھ روپے جبکہ واقعے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے 10،10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ مردان میں تمام اداروں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ملزم کی گرفتاری پر شکریہ ادا کرتا ہوں - عدنان قادری
مردان: وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر آج مردان گوردوارے کا دورہ کیا، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: گوردوارے میں سکھ جوڑے کے بہیمانہ قتل پر پوری صوبائی حکومت انتہائی رنجیدہ ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: دکھ کی اس گھڑی میں پوری صوبائی حکومت لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: اسلام ایک پرامن دین ہے اور غیر مسلموں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی تلقین کرتا ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: اسلام بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کا درس دیتا ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: اسلام میں ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف قرار دیا گیا ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: سکھ برادری صدیوں سے اس سرزمین پر آباد ہے اور ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: پولیس کیس کی مکمل تحقیقات میں مصروف ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: وزیراعلیٰ اور میں خود اس کیس کے حوالے سے پولیس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کی گرفتاری قابلِ تعریف ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو گرفتار کرکے عوام کے سامنے پیش کیا، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: مردان پولیس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: پنجاب حکومت کی جانب سے اس واقعے کو سیاسی رنگ دینا قابلِ افسوس ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر معاملے میں سیاست کرنے سے باز نہیں آتی، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: اس حساس معاملے پر سیاست کرنا لواحقین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: پنجاب کے وزیر برائے اقلیتی امور کو تنقید کے بجائے خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی کو سراہنا چاہیے تھا، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: پنجاب میں مسیحی برادری کی پوری بستی جلائی گئی تھی، تاہم ہم نے اس پر سیاست نہیں کی، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: پاکستان تحریک انصاف مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی پر یقین رکھتی ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: سکھ برادری کے لیے کرتارپور راہداری کا قیام عمران خان حکومت کا ایک تاریخی کارنامہ ہے، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: پنجاب حکومت نے ننکانہ صاحب میں پیش آنے والے واقعے کی ایف آئی آر تک درج نہیں کی تھی، صاحبزادہ عدنان قادری۔ مردان: خیبرپختونخوا پولیس نے نہ صرف ایف آئی آر درج کی بلکہ 24 گھنٹوں کے اندر ملزم کو بھی گرفتار کر لیا، صاحبزادہ عدنان قادری