Disable Preloader

Latest News

سیکرٹری اوقاف، حج، مذہبی و اقلیتی اُمور خیبر پختونخوا جناب عطا ء الرحمان صاحب کی زیرِ صدارت اوقاف کے عدالتوں میں زیرِ سماعت کیسز کے حوالے سے ایک اہم اجلاس اُن کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر اوقاف اور محکمہ کی لیگل ٹیم نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران زیرِ التواء کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان کی مؤثر پیروی کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔ سیکرٹری اوقاف نے اس بات پر زور دیا کہ تمام کیسز میں بروقت اور مؤثر قانونی کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ محکمہ کے مفادات کا بہتر انداز میں تحفظ ممکن ہو سکے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کیسز کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے اور عدالتوں میں پیشیوں کے حوالے سے مکمل تیاری کو یقینی بنایا جائے