Disable Preloader

Rehmatul-Lil-Alameen Conference 2024

عید میلاد النبی کی مناسبت سے پشاور میں قومی رحمت العالمین کانفرنس کا انعقاد۔ وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کانفرنس کے مہمان خصوصی ہیں۔ کانفرنس میں منتخب عوامی نمائندے، سرکاری حکام، سیاسی و سماجی شخصیات اور تمام مکتبہ فکر کے علماء کرام کی بڑی تعداد میں شرکت۔ یہ کانفرنس عشرہ رحمت العالمین منانے کے سلسلے میں صوبائی حکومت کی مختلف تقاریب کا حصہ ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایات پر صوبے میں پہلی دفعہ رحمت العالمین کانفرنسوں کا سرکاری سطح پر انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ کانفرنسز صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر منعقد کئے جارہے ہیں۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا قومی رحمت العالمینﷺ کانفرنس سے خطاب۔ عید میلاد النبیﷺ کے پر مسرت موقع پر پوری امت مسلمہ خصوصا اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، عشرہ رحمت العالمینﷺ کے انعقاد پر محکمہ مذہبی امور اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، حضورﷺ کی ولادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری عالم انسانیت کے لئے باعث رحمت ہے، علی امین خان گنڈاپور آپ ﷺ سے محبت اور آپﷺ کی تعلیمات کی پیروی ایمان کا بنیادی تقاضا ہے، آپﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، آپﷺ کی آفاقی تعلیمات زندگی کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں، آپﷺ نے خواتین، بچوں، یتیموں، اقلیتوں اور غلاموں سمیت سب کے حقوق کا واضح تعین کیا ہے، علی امین خان گنڈاپور آپﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے، آپﷺ نے انسانیت، محبت، امن، عدل و انصاف اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا، آپﷺ کا خطبہ حجتہ الوداع ایک ایسا منشور ہے جو رہتی دنیا تک بنی نوع انسان کے لئے رہنمائی کا سر چشمہ ہے، علی امین خان گنڈاپور اسلام جنگوں سے نہیں بلکہ آپﷺ کی حسن سیرت اور کردار سے پھیلا، غیر مسلموں نے آپﷺ کے عملی کردار سے متاثر ہوکر اسلام قبول کیا، آپﷺ نے لوگوں کو عملی نمونہ پیش کرنے کے بعد انہیں اسلام کی طرف راغب کیا، علی امین خان گنڈاپور آپﷺ نے ہمیشہ اصلاح کا موقع دیا اور فتح مکہ کے بعد سب کے لئے عام معافی کا اعلان کیا، ہمیں اپنے بچوں کو آپﷺ کی ان عظیم تعلیمات سے روشناس کرانا ہوگا، آنے والی نسلوں کو آپﷺ کا بتایا ہوا راستہ دکھائے بغیر اسلامی فلاحی معاشرے کا قیام ممکن نہیں، علی امین خان گنڈاپور ہمیں فخر ہے کہ ہمارے لیڈر عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر اسلام اور ناموس رسالتﷺ کے بارے میں موثر آواز اٹھایا، عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر امت کی نمائندگی کی، عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے اب عالمی سطح پر اسلاموفوبیا کے خلاف دن منایا جاتا ہے، اسلام امن کا مذہب ہے اور ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم پر امن لوگ ہیں، علی امین خان گنڈاپور کانفرنس میں وزیراعلی نے عشرہ رحمت العالمینﷺ کی مناسبت سے منعقد حسن قرآت اور نعت خوانی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ کانفرنس کے آخر میں ملک کی تعمیر، خوشحال و استحکام اور امن و امان کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔